Browsing Category
کھیل
کھیل
شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ وہ بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے […]
کارتک بھی بابراعظم کی خراب فارم پر بول اٹھے، اہم مشورہ دیدیا
سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی خراب فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ کرک بز سے بات کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے بابراعظم کی صلاحیتوں کی تعریف کی لیکن بطور کپتان انکی کارکردگی پر سوال اٹھالیا۔ انہوں نے کہا کہ […]
کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ ویٹ لفٹنگ سے مایوس، پاورلفٹنگ شروع کردی
کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹر گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ سے مایوس ہوکر پاورلفٹنگ کا رخ کرلیا۔ ذراِئع کےمطابق وہ اگلےماہ کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حکام کے ساتھ اختلافات کی بناپر نوح بٹ کو بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کا موقع […]
جو روٹ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلش بیٹر بن گئے
انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 34 سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے۔ جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری بنائی،جو روٹ نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ […]
ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو اس ویڈیو میں اپنے ساتھی کرکٹر شبمن گل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اور ان کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے دیکھا گیا۔ ویرات کوہلی جعلی […]
ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار
معروف ڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلر نکی بیلا کے شوہر روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہال آف فیمر نکی بیلا کے شوہر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کے الزام میں جمعرات کو گرفتار کیا گیا تھا […]
باکسر محمد وسیم کی اپیل پر گورنر سندھ کا نوٹس، اٹلی کے سفارت خانے کو لیٹر جاری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانے کو خط لکھ کر باکسر کا ویزہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانہ کو لیٹر […]
دنیا کے ساتھ مقابلے کیلئے بلے بازوں کو سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہو گا: مصباح الحق
پی سی بی چیمپئنز کپ کی ٹیم وولوز کے مینٹور مصباح الحق نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے بلے بازوں کو سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا مینٹور شپ […]
دوسرا ٹیسٹ؛ مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل ختم کردیا گیا
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے تاحال میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا جبکہ امپائرز نے […]
انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ کیریئر کے دوران ڈیوڈ ملان […]