شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

وہ بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور انہیں میچ کے لیے اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست اور میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی اوسط درجے کی کارکردگی کے بعد فاسٹ باؤلر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P