عالمی پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے ذریعے امن کےعالمی دن کے موقع پر پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب عالمی برادری کو پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اُصولوں کے مطابق مذاکرات، تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کی جاری کوششیں انہی اصولوں پر کاربند ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ مستقل وابستگی، امن کی خواہش اور بین الاقوامی تعاون کی رہنمائی میں اختلافات ختم کرنے اورامن کے قیام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.