بین الاقوامی – صفحہ 56 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

ہانگ کانگ کی متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، کم ازکم 13 افراد ہلاک

ہانگ کانگ میں رہائشی علاقے میں متعدد بلند عمارتوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نےبتایا کہ بدھ کو ہانگ کانگ کے ایک رہائشی علاقے کی متعدد بلند عمارتوں میں شدید آگ […]

پاکستان اور سعودی عریبیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عریبیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 18 سے 26 نومبر تک جاری رہیں، مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی ) اور سعودی آرمی کی کامبٹ […]

برازیل کےسابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سالہ قید کا آغاز

برازیل کی سپریم کورٹ نے منگل کو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق صدر جائر بولسونارو کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ناکام بغاوت کی سازش کے جرم میں سنائی گئی 27 سالہ سزا کا اطلاق شروع کریں، کیونکہ عدالت نے تمام اپیلیں خارج کر دی ہیں۔ برازیل کے دائیں بازو کو متحرک اور […]

حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے لاکھوں ڈالرز مالیت کا سونا ضبط کرلیا گیا

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 10 کلو گرام سونا ضبط کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا بتانا ہے کہ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے ضبط کیے گئے 10 کلو گرام سونے کی مالیت تقریباً 13 لاکھ […]

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف کون تھے ؟

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ عسکری رہنما حیثم علی طباطبائی اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 5 افراد شہید اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔ لبنان کی مزاحمت پسند جماعتوں میں […]

احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں‘،بھارتی وزیر دفاع کےسندھ سےمتعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت

پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ  سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ؛  محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی  پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال […]

آسٹریلوی پارلیمنٹ میں خاتون سینیٹر برقع پہن کر پہنچ گئیں

آسٹریلیا کی سخت گیر دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی سینیٹر پولین ہینسن کافی عرصے سے برقع پر پابندی کا بل پیش کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولین ہینسن کو آسٹرلیا کے عوامی مقامات پر برقع پہن کر آنے پر پابندی کا بل پیش کرنے کی اجازت نہیں […]

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ دھرمیندر ممبئی میں وفات پا گئے، وہ صحت کے کئی مسائل میں مبتلا تھے، جن میں سانس کے مسائل بھی شامل تھے اور اسی وجہ سے وہ رواں ماہ کے آغاز میں ہسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔ چھ دہائیوں پر محیط […]

پاکستان بنگلہ دیش کو برآمد کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول خریدے گا

پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بنگلہ دیش کو سپلائی کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کر دیا۔ واضح ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں تک تعلقات خراب رہے تاہم اگست 2024 میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات […]

ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، راکھ کے بادل شمالی پاکستان تک پہنچ گئے

ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، راکھ کے بادل مختلف ممالک تک پہنچ گئے۔ ادیس ابابا، ہیلی گبی آتش فشاں 12 ہزار سال میں پہلی بار پھٹا، آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن،عمان تک پہنچ گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل بھارت، شمالی پاکستان تک […]