بین الاقوامی – صفحہ 57 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

مسلمان نیویارک، لندن کا میئر بن سکتاہے لیکن بھارت میں وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی

جمعیت علمائے ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ آج ایک مسلمان نیویارک یا لندن کا میئر بن سکتا ہے، لیکن بھارت میں ایک مسلمان ایک یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا۔ مولانا ارشد مدنی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب […]

نائیجیریا کے کیتھولک سکول سے 303 بچے اور 12 اساتذہ اغوا

نائیجیریا کے وسطی حصے میں ایک کیتھولک سکول سے مسلح افراد نے 300 سے زیادہ بچے اور اساتذہ کو اغوا کر لیا۔ نائیجیریا کی کرسچن ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نائجر ریاست کے پاپیری میں واقع سینٹ میری سکول سے 303 طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کیا گیا ہے، اغوا کیے جانے والے […]

یمن؛ اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 17 افراد کو پھانسی

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل اور ان کے مغربی اتحادیوں کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 17 افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد کرلیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حوثی میڈیا نے بتایا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم خصوصی فوجداری عدالت نے 17 افراد کو سزائے موت […]

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان، یورپی یونین

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور […]

پاک افغان سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان کی سرحدی بندش سے افغانستان کو شدید معاشی نقصان کے باوجود افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں جس پر افغان عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ افغان نشریاتی ادارہ آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان سے سرحدی بندش […]

جنگِ مئی، خرابی رافیل طیاروں میں نہیں، بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر

امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی کانگریس کے بعد اب فرانسیسی کمانڈر نے بھی تصدیق کردی ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے۔ فرانس کے شمال مغربی علاقے میں واقع نیول ائیر بیس کے کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خرابی رافیل […]

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، 55افراد ہلاک

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق درجنوں ہلاکتوں کے علاوہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ وسطی ویتنام میں گزشتہ ہفتے 1 ہزار 900ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بھی […]

روس ٹرمپ امن منصوبے سے متفق، رکاوٹ یوکرین ہے: صدر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے 28 نکاتی امن منصوبے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا تھا، تاہم یوکرین کی مخالفت کے باعث امریکا نے اس پر پیش رفت روک دی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کریملن میں سلامتی […]

’میک امریکا گریٹ اگین‘ کی اہم شخصیت مارجوری ٹیلر گرین کانگریس کی رکنیت سے مستعفی

دائیں بازو کی متاثر کن امریکی قانون ساز مارجوری ٹیلر گرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس سے مستعفی ہو رہی ہیں، گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا کی رکنِ اسمبلی کے لیے اپنی حمایت واپس لے لی تھی، کانگریس میں ان کا آخری دن 5 جنوری 2026 ہوگا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے […]

بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئرشو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس طیارہ دبئی ایئرشو کے دوران صلاحیتوں کا حتمی مظاہرہ کرتے ہوئے کریش ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں۔ بتایا گیا […]