بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
دھرمیندر ممبئی میں وفات پا گئے، وہ صحت کے کئی مسائل میں مبتلا تھے، جن میں سانس کے مسائل بھی شامل تھے اور اسی وجہ سے وہ رواں ماہ کے آغاز میں ہسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔
چھ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں دھرمیندر نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں ’شعلے‘، ’سیتا اور گیتا‘ اور ’چپکے چپکے‘ جیسی آئیکونک فلمیں شامل ہیں، ان کی پہلی فلم 1960 میں ریلیز ہوئی تھی اور ان کی آخری فلم ’اکیس‘ دسمبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
دھرمیندر نے اپنے کیریئر میں بے شمار اعزازات حاصل کیے، جن میں فلم فئیر کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، نیو جرسی کی جانب سے اعزاز اور بھارت کے تیسرے بڑے شہری اعزاز ’پدما بھوشن‘ شامل ہیں۔
انہوں نے سیاست میں بھی مختصر طور پر حصہ لیا اور 2004 میں بیكانیر سے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔
رواں ماہ کے آغاز میں بھی ان کے انتقال کی خبریں سامنے آئیں، جنہیں اہل خانہ نے مسترد کر دیا اور بعد میں انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
اداکار کی وفات کی خبر کے بعد تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
کرن جوہر، جنہوں نے حال ہی میں دھرمیندر کے ساتھ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں کام کیا۔