Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

مصری وفد غزہ کے یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل پہنچ گیا

مصری وفد غزہ کے یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری وفد نے اسرائیلی ہم منصبوں سے ملاقات کی، غزہ میں جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے پاس مذاکرات […]

جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا باضابطہ جواب موصول : حماس

حماس کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی حالیہ تجویز پر اسرائیل کا باضابطہ ردعمل موصول ہوا ہے اور جواب دینے سے قبل اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر میں مقیم حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کو آج […]

بنگلہ دیش میں شدید گرمی، ہزاروں سکول اور مدارس بند، نماز استسقاء کے اجتماعات

بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچادی، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ شدید گرمی کی وجہ سے ہزاروں سکول اور مدارس بند کر دیئے گئے، ملک بھر میں نماز استسقاء کے اجتماعات منعقد کئے گئے، سائنسی تحقیق کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی سے گرمی کی لہریں طویل اور زیادہ […]

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے معروف فلسطینی شاعر شہید ڈاکٹر رفعت العرعیر کی بیٹی شیماء العرعیر بھی اپنے دو بچوں اور شوہر سمیت شہید ہوگئیں۔ چار ماہ قبل ان کے والد بھی ڈاکٹر رفعت العرعیر بھی اسی طرح اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ شیماء العرعیر کو الرمل کلینک کے قریب ان […]

اسرائیلی بحری جہاز کے عملے کو چھوڑ دیا جائے گا، ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ منسلک پرتگال کے جھنڈے والے بحری جہاز کے عملے کو قونصلر رسائی دے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق ایرانی میڈیا نے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے […]

بائیڈن کی غزہ پالیسی، امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان احتجاجا مستعفی

امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کیخلاف بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غزہ پر بمباری پر اسرائیل کی غیرمشروط حمایت کے خلاف کئی امریکی سفارت کار اپنے عہدے سے استعفے دے چکے ہیں ، خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ ’’دبئی ریجنل […]

فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا

میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو دو سال کا سب سے بڑا نقصان ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے محرومی کی صورت میں ہوا۔ میٹا کمپنی نے اپنی سال کی پہلی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کردی۔ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران کمپنی کے حصص میں کمی […]

نائجیریا میں بارش کے باعث جیل کی دیوار گرگئی، 118 قیدی فرار

نائجیریامیں بارش کے باعث جیل کی دیوار گر گئی،118 قیدی فرار ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کئی گھنٹوں تک جاری رہی، تیز بارش سے جیل کے کچھ حصوں اور ارد گرد کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ سکیورٹی ایجنسیز نے جیل سے فرار ہونے والے […]

مسلم مخالف بیان پر لارا دتہ نے مودی کی حمایت کردی

سابق مِس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ مسلم مخالف بیان دینے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں نریندر مودی نے ریاست راجستھان میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا تھا۔ نریندر مودی نے اپنے بیان […]

اٹلی کے شہر وینس میں داخلے پر فیس عائد

اٹلی کے شہر وینس میں داخل ہونے کیلئے سیاحوں کو اب فیس ادا کرنا ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاحوں کو مقامی بلدیاتی ادارے کو وینس کی سیر کرنے کیلئے 5 یورو فیس ادا کرنا ہوگی، مقامی حکومت نے فیصلہ سیاحوں کی تعداد کنٹرول کرنے کیلئے کیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فیس […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More