Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

بجلی صارفین کیلئےخوشخبری،کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کوبڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

 

بجلی صارفین کےلیےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بڑا ریلیف متوقع ہے،کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکےبجلی صارفین کو63 ارب 94کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنےکا امکان ہے،ڈسکوز نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی۔

 

نیپر اڈسکوزکی درخواست پر 19 مئی کو سماعت کرےگی،جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی،سسٹم کےاستعمال کےچارجز ومارکیٹ آپریشن فیس کی مدمیں 11 ارب 24 کروڑ روپےکمی ہوگی،انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے،صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More