Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بجلی کی طلب میں اضافہ، حکومت کا مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ

بجلی کی بڑھتی طلب کےباعث حکومت نے مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا،مئی کیلئے اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیئے۔

 

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب میں اضافے کےپیش نظرپاکستان ایل این جی لمیٹڈ نےمئی کےمہینےکیلئے 2 ایل این جی کارگوزکی اسپاٹ خریداری کیلئےعالمی کمپنیوں سےبڈزطلب کر لی ہیں۔

 

عالمی کمپنیاں 7 مئی تک اپنی بڈزجمع کرا سکیں گی جو اسی روزبڈزکھول دی جائیں گی،ذرائع کےمطابق پہلےایل این جی کارگوکی سپلائی 12 سے 14 مئی کےدرمیان جبکہ دوسرےکارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کےدوران متوقع ہے،حکام کا کہنا ہےکہ اضافی ایل این جی درآمد سے بجلی کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More