عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
امریکی کروڈ آئل 1.71ڈالرکمی کے بعد 100ڈالر فی بیرل پر آگیا،جبکہ برینٹ کروڈ آئل 2 فیصد کمی کے بعد 108 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے
دوسری طرف دنیابھرکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کارجحان دیکھاجارہاہے،جنوبی کوریاکی اسٹاک مارکیٹ کےانڈیکس میں ساڑھے 5 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،شنگھائی اسٹاک مارکیٹ کےانڈیکس میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا،جاپان ،ہانگ کانگ ،نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے۔