Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں: ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں، ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا فوجی لحاظ سے ایران اب تقریباً ختم ہو چکا ہے، جبکہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ چین کا اہم دورہ کرنا ہے جس میں وہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ایران جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More