Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں برفانی طوفان کی وارننگ

کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹاریو میں سفر کے لئے خراب حالات اور کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ بیری، کولنگ ووڈ اور ہلزڈیل سمیت بڑے حصوں میں شدید برف باری متوقع ہے۔ کینیڈین محکمہ موسمیات […]

لبنان میں جنگ بندی کےبعد اسرائیل کے غزہ میں حملے تیز، 100 فلسطینی شہید

غزہ میں فلسطینیوں میں بھوک اور مصائب "تباہ کن” سطح پر پہنچ چکے، اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کر دیئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کر کے 75 […]

برطانوی پارلیمنٹ میں ’شدید بیمار افراد‘ کو موت کا حق دینے کا قانون منظور

برطانیہ کی پارلیمنٹ نے شدید بیمار افراد کے ’موت کے حق‘ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے نئے بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کئی ماہ سے جاری اس معاملے پر مزید بحث کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اس بل نے ’موت میں وقار اور زندگی کے اختتام‘ کی دیکھ بھال کے […]

بھارت: سمندری طوفان ’فینگل‘ ٹکرانے کا خدشہ، تامل ناڈو میں تعلیمی ادارے بند

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں متوقع طوفان ’فینگل‘ کے ساحل سے ٹکرانے کے خدشے پر اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں اور سیکڑوں افراد پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان […]

اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات: سعودیہ نے امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے پر عمل روک دیا

سعودی عرب کے 2 اور مغربی ممالک کے 4 حکام کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے میں امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے پر عمل روک دیا ہے اور اب وہ زیادہ معمولی فوجی تعاون کے معاہدے پر زور دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال کے […]

نائجیریا میں کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتا

نایجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 27 افراد ہلاک اور 100  سے زیادہ لاپتا ہوگئے۔ نائجیریا کی سرکاری ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی وسطی ریاست کوگی میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق کشتی میں سوار اکثریت تاجروں کی تھی جوہفتہ وار مارکیٹ جا رہے تھے۔ ابتدائی […]

انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی۔ انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں سے کئی مقامات پر پل بہہ گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، دارالحکومت […]

غزہ میں فائربندی ممکن لیکن جنگ کے خاتمے پرآمادہ نہیں : نیتن ياہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ فائر بندی پر آمادہ ہو سکتے ہیں، جنگ کے خاتمے پر نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی کے حوالے سے اہم پیش رفت میں نیتن یاہو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حالات میں بہتری کی سمت بڑی تبدیلی آئی ہے، […]

اہل فلسطین کے ساتھ یکجہتی کاعالمی دن، اقوام متحدہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 29نومبر کو عالمی برادری فلسطینی عوام کی عزت،حقوق،انصاف اورحق خودارادیت کے لئے یکجہتی کا اظہارکرتی ہے ، اس کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977ء کواپنی ایک قرارداد کے ذریعے کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری […]

چین میں دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر دریافت

چین نے دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔ چین کے ریاستی میڈیا کے مطابق ہونان کے جیولوجیکل بیورو کا کہنا تھا کہ یہ ذخائر وسطی چین میں وانگو گولڈ فیلڈ کے مقام پر پائے گئے ہیں جہاں سے ہزار ٹن سے زیادہ (80 ارب ڈالر سے زیادہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More