برطانوی پارلیمنٹ میں ’شدید بیمار افراد‘ کو موت کا حق دینے کا قانون منظور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

برطانوی پارلیمنٹ میں ’شدید بیمار افراد‘ کو موت کا حق دینے کا قانون منظور

برطانیہ کی پارلیمنٹ نے شدید بیمار افراد کے ’موت کے حق‘ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے نئے بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کئی ماہ سے جاری اس معاملے پر مزید بحث کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اس بل نے ’موت میں وقار اور زندگی کے اختتام‘ کی دیکھ بھال کے بارے میں قومی سطح پر بحث کو جنم دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ابتدائی منظوری میں 330 قانون سازوں نے اس بل کے حق میں اور 275 نے مخالفت میں ووٹ دیا، جس کے تحت انگلینڈ اور ویلز میں ذہنی طور پر قابل اور شدید بیمار بالغ افراد کو طبی امداد کے ساتھ اپنی زندگی ختم کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

اس بل پر کئی ماہ تک جاری رہنے والی بحث اب مزید بڑھ گئی ہے، تاہم اس بل کو اب بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے یا اسے مسترد بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ہاؤس آف کامنز اور پارلیمنٹ کے غیر منتخب ایوان بالا ہاؤس آف لارڈز دونوں سے گزرنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.