وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا اپنے بیان کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑا، بعض حلقوں کی جانب سے اس بارے میں غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی پیداوار 46 ہزار میگا واٹ نہیں بلکہ 32 ہزار میگا واٹ ہے، 19 اپریل سے 29 اپریل تک لوڈ مینجمنٹ کو دو سے ڈھائی گھنٹے تک کیا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ گیس کی قلت کے باعث تھی، ہمیں مہنگی گیس خریدنا پڑی، جس کے بعد لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہوگیا۔