اہل فلسطین کے ساتھ یکجہتی کاعالمی دن، اقوام متحدہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اہل فلسطین کے ساتھ یکجہتی کاعالمی دن، اقوام متحدہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

ہر سال 29نومبر کو عالمی برادری فلسطینی عوام کی عزت،حقوق،انصاف اورحق خودارادیت کے لئے یکجہتی کا اظہارکرتی ہے ، اس کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977ء کواپنی ایک قرارداد کے ذریعے کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس دن کی مناسبت سے  اپنے پیغام میں کہا کہ ہرسال کی طرح اس دن عالمی برادری فلسطینی عوام کے وقار، حقوق، انصاف اور حق خود ارادیت کے لیے یکجہتی کے لیے کھڑی ہوتی ہے، اس سال کی یادگار خاص طور پر تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ بنیادی اہداف اتنے ہی دور ہیں جتنے پہلے تھے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں لاکھوں لوگوں کو انسانی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہنگامی ضرورت پر بھی زور دیا، اس مقصد کے لیے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے  انروا  سے کام لینا ہو گا جس کا فلسطینیوں کو مدد پہنچانے میں بے بدل کردار رہا ہے۔

اقوام متحدہ فلسطینی عوام کی امن و سلامتی اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کے ساتھ اظہار یکجہتی جاری رکھے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.