بین الاقوامی – صفحہ 100 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل

اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب موصول ہوگیا ہے جس کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ انھیں حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ایک مجوزہ معاہدے کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی […]

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 24 گھنٹوں میں 142 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اہداف پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں کم از کم 142 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل نے رفح میں ہلال احمر کی ٹیم پر بھی حملہ کیا، اسرائیلی […]

آئندہ 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ معلوم ہوجائے گا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گا آیا فلسطینی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگ بندی کے لیے اُس تجویز کو قبول کیا ہے جسے وہ ’آخری پیشکش‘ قرار دے چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جمعہ کو […]

یوکرین بارے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روسی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

روسی صدر پیوٹن نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ یوکرین سے متعلق مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کے امکان پرغور کیا گیا، امریکی صدر سے رابطے کے بعد پیوٹن نے کہا […]

امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا: انڈین وزیر خارجہ

انڈیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس کا پڑوسی ملک رواں برس اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے سمیت متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہے۔ انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں اور […]

ٹرمپ کے 60 روزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل متفق؛ حماس کا ردعمل بھی سامنے آگیا

حماس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر کی غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی جس نئی تجویز پر اسرائیل نے اتفاق کرلیا ہے، ثالثوں کے ذریعے اس کی تفصیلات ہم تک بھی پہنچ گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کے رہنما اس نئی تجویز کا باریک بینی سے جائزہ لے […]

بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی ہٹا دی، اکاؤنٹس بحال ہونا شروع

بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں وہیں فواد خان اور […]

پاکستان یونیسکو کے بین الحکومتی سمندری کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

پاکستان یونیسکو کے بین الحکومتی سمندری کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 2025 سے 2027 کی مدت کے لیے ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہوا، انتخاب یونیسکو کے ہیڈکوارٹر پیرس میں ہونے والے 33ویں اجلاس کے دوران ہوا، ترجمان دفتر خارجہ سفیر ممتاز زہرا بلوچ پاکستان کے […]

بنگلہ دیش: مفرور سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو توہینِ عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے گزشتہ سال اقتدار سے بے دخلی کے بعد یہ پہلا […]

غزہ: اسرائیلی حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اور اُن کے خاندان کو شہید کردیا گیا۔ انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السطان کو غزہ سٹی میں ایک اسرائیلی حملے میں اُن کے خاندان سمیت شہید کردیا گیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے یہ حملہ غزہ سٹی کے جنوب مغرب میں ایک […]