بین الاقوامی – صفحہ 101 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

غزہ: اسرائیلی حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اور اُن کے خاندان کو شہید کردیا گیا۔ انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السطان کو غزہ سٹی میں ایک اسرائیلی حملے میں اُن کے خاندان سمیت شہید کردیا گیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے یہ حملہ غزہ سٹی کے جنوب مغرب میں ایک […]

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون باضابطہ طور پر معطل کردیا

تہران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے ( آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون باضابطہ طور پر معطل کر دیا، یہ اقدام اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اُٹھایا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 13 جون کو ایران […]

جاپان؛ جون میں گرمی کا 127 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

رواں برس جاپان کی تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جون ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین جون ثابت ہوا جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.34 ڈگری زیادہ رہا۔ محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت […]

برطانیہ میں سال کا گرم ترین دن

برطانیہ میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور کینٹ کا علاقے ایسٹ مالنگ میں درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔  لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ایسٹ مالنگ میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لندن میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان […]

اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟

اسرائیل حالیہ جنگوں میں کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ جنگ کےلیے زیادہ پیسے کس نے دیے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک دفاعی بجٹ میں 5 اعشاریہ46 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے جنگی حملوں کےلیے سب سے زیادہ […]

فون کال لیک ہونے پر تھائی وزیر اعظم معطل

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کے 36 سینیٹرز کی درخواست پر ملک کی وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا کو معطل کردیا۔ آئینی عدالت میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعتوں کے 36 سینیٹرز نے ملک کی کم عمر ترین وزیر اعظم کا اعزاز رکھنے والی پیتونگاترن شیناوترا کے خلاف درخواست دائر کی […]

بنگلہ دیشی کی مفررو سابق وزیراعظم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کردی

بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال جولائی اور اگست کے درمیان ایک ہزار 400 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جب حسینہ کی حکومت نے […]

حماس کیخلاف مزید کارروائی خطرے سے خالی نہیں؛ اسرائیلی فوج کے سربراہ کی کابینہ کو بریفنگ

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کابینہ کو بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف مزید عسکری کارروائیوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل زامیر نے وزرا کو بتایا کہ موجودہ حالات میں یرغمالیوں پر […]

نیتن یاہو 7 جولائی کو ٹرمپ سے ملنے امریکا جائیں گے؛ غزہ جنگ بندی کے امکانات قوی

ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پہلی دوبدو ملاقات 7 نومبر کو واشنگٹن میں ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس […]

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک پریشان ہے، اس نے مینڈیٹ کھو دیا، وہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے، ایلون مسک کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ […]