بنگلہ دیشی کی مفررو سابق وزیراعظم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بنگلہ دیشی کی مفررو سابق وزیراعظم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کردی

بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال جولائی اور اگست کے درمیان ایک ہزار 400 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جب حسینہ کی حکومت نے اقتدار برقرار رکھنے کی ناکام کوشش میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔

حسینہ واجد اگست میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد بھارت چلی گئی تھیں جبکہ ڈھاکا میں ان کی غیر موجودگی میں یکم جون کو مقدمے کا آغاز ہوا۔

استغاثہ نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف پانچ الزامات عائد کیے ہیں، جن میں جرم میں مدد کرنا، لوگوں کو اکسانا، ملوث ہونا، سہولت کاری، سازش اور اجتماعی قتل عام روکنے میں ناکامی شامل ہے، یہ بنگلہ دیشی قانون کے تحت انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وکیل دفاع امیر حسین نے آج بتایا کہ شیخ حسینہ واجد نے تمام الزامات کی تردید کی ہے، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ’ان الزامات سے بری ہونے کے لیے دلائل پیش کریں گی۔‘

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.