ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون باضابطہ طور پر معطل کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون باضابطہ طور پر معطل کردیا

تہران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے ( آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون باضابطہ طور پر معطل کر دیا، یہ اقدام اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اُٹھایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 13 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ 12 دن تک جاری رہی تھی، جس کے بعد تہران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا تھا۔

25 جون کو، جنگ بندی کے ایک دن بعد، ایرانی قانون سازوں نے بھاری اکثریت سے اس بل کے حق میں ووٹ دیا جس کے تحت ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کیا گیا۔

سرکاری میڈیا نے آج بتایا کہ اس قانون سازی نے آخری مرحلہ بھی عبور کر لیا ہے اور اب یہ قانون نافذ العمل ہوچکا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.