Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

یوکرین بارے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روسی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

روسی صدر پیوٹن نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ یوکرین سے متعلق مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کے امکان پرغور کیا گیا، امریکی صدر سے رابطے کے بعد پیوٹن نے کہا بات چیت سے یوکرین تنازع کے حل کی تلاش جاری رکھیں گے، ۔روس یوکرین تنازع کے سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان کریملن کا بھی کہنا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدرپیوٹن نے ایران کا مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زوردیا، دونوں رہنماؤں میں تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More