faisaljee – صفحہ 120 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

’حزب اللہ کی حکومت میں شمولیت ریڈ لائن‘ امریکا نے صاف بتا دیا

امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی حکومت کا حصہ نہ بنے۔ واشنگٹن کی نائب ایلچی مشرق وسطیٰ مورگن اورٹاگس نے جمعے کے روز لبنان کے صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ مسلح گروپ سے "خوفزدہ نہیں ہیں” کیونکہ انہیں عسکری طور پر شکست ہوئی ہے۔ تاہم انہوں […]

نئے انتخابات کروا کر دھاندلی کا داغ دھویا جائے، مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے مطالبہ

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے نئے انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ نئے انتخابات کروا کر دھاندلی کا داغ دھویا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ روز ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔ ذرائع نے بتایا […]

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 21 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی […]

سپارکو کا قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق سپارکو کا قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا، چاند کی سطح کی مٹی کی جانچ اور وسائل کی تلاش کیلئے قمری روور جدید سائنسی آلات سے لیس ہوگا۔ 35 کلوگرام […]

چین نے امریکی اقدامات سے کثیر الجہتی تجارتی نقصان کا خدشہ ظاہر کر دیا

چین نے کہا کہ امریکی اقدامات سے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے کہا ہے کہ یکطرفہ جارحانہ اقدامات کے مقابلہ میں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا […]

غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ تھمی، 24گھنٹے میں مزید 2 فلسطینی شہید

غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ تھمی، 24گھنٹے میں مزید دو فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ ملبے سے مزید28لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد47ہزار583تک پہنچ گئی، غزہ میں طوفان نے فلسطینیوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا، سیوریج اور بارش کا پانی غزہ میں بے گھر […]

پاکستانی ٹیم متوازن، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی: مچل سینٹنر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی ٹیم متوازن ہے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے […]

سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کو ریویو کررہی ہے: چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے۔ لاہور میں غیر رسمی گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو اختیار ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا […]

معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کیلئے اچھے اشارے ہیں: نواز شریف

صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔ لاہور میں صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، […]

عالمی فوجداری عدالت کی ٹرمپ کی پابندیوں کی مذمت، ممبر ریاستوں سے متحد ہونے کی اپیل

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے امریکی پابندیوں کے خلاف تمام 125 ممبران ریاستوں کو متحد ہونے کی اپیل کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پابندیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے عالمی فوجداری […]