faisaljee – صفحہ 121 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گرنے سے 2 افراد ہلاک

برازیل میں ایک چھوٹے طیارے کے سڑک پر گرنے اور گاڑیوں سے ٹکرانے کے باعث 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو شہر کے مصروف ترین ڈی ساؤ ویسینیٹی ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق طیارہ مصروف شاہراہ […]

آرمی ایکٹ میں ترامیم کا کیس: عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب […]

پرنس کریم آغا خان کا انتقال، کل بلوچستان میں یومِ سوگ کا اعلان

بلوچستان میں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پرکل  یومِ سوگ کا اعلانکیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بلوچستان حکومت اور عوام کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا […]

پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر غور کرنا ہے۔  انھوں نے کہا پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ اور گرمی کی لہر کا سامنا […]

زیرِ سمندر گھروں میں رہائش کے امکانات بڑھنے لگے

انسانوں کی سمندر کے نیچے گھروں میں رہائش ممکن بنانے کی جانب جدوجہد بڑھنے لگی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک  کمپنی برطانیہ میں زیرِ سمندر بیس تعمیر کر رہی ہے جہاں انسانوں کو سطح سمندر سے 200 میٹر نیچے رہائش گاہوں میں رکھا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپ (DEEP) نامی یہ […]

موجودہ حالات میں لوگ بولتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں اصل چہرہ نہ پہنچانا جائے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں لوگ بولتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں اصل چہرہ نہ پہنچانا جائے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ساری دنیا کرپٹ ہوجائے لیکن صحافت ایمان دار ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا، تمام ادارے برباد ہوجائیں […]

جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آ سکتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آ سکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔ ’ انہوں نے کہا کہ ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، وہ ہمیشہ سے یاد ہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ […]

محمد رضوان کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہونے لگی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہونے لگی، کہا عدم موجودگی کی وجہ سے کمبی نیشن ڈسٹرب ہورہا ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ لاہور میں اوس کا عمل دخل ہوسکتا ہے، اس لیے 2 اسپنرز کام نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا […]

سفارتی تعلقات میں کشیدگی، برطانیہ نے روسی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باعث برطانیہ نے روسی سفارتکار کو ملک بدر کردیا۔ کارروائی روس کی جانب سے برطانوی سفارتکار کی بے دخلی کے جواب میں کی گئی، روس نے برطانوی سفارت کار کو جاسوسی کے الزام پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق روس کی جانب سے مزید […]

رواں برس کا پہلا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری تھا؛ رپورٹ

یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے ایک رپورٹ میں نئے انکشافات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں برس جنوری ایک حیران کن مہینہ ثابت ہوا ہے جب اوسط عالمی درجہ […]