Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

زیرِ سمندر گھروں میں رہائش کے امکانات بڑھنے لگے

انسانوں کی سمندر کے نیچے گھروں میں رہائش ممکن بنانے کی جانب جدوجہد بڑھنے لگی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک  کمپنی برطانیہ میں زیرِ سمندر بیس تعمیر کر رہی ہے جہاں انسانوں کو سطح سمندر سے 200 میٹر نیچے رہائش گاہوں میں رکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپ (DEEP) نامی یہ کمپنی برطانیہ کے علاقے گلوسٹر شائر میں قائم ہے جس نے سمندر کے اندر ایک بیس بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں انسان طویل وقت تک رہ اور کام کر سکیں گے۔

اس بیس کا منصوبہ 2027ء سے پہلے مکمل ہونے کا امکان ہے جس کی مالیت 1 کروڑ پاؤنڈ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

بیس پر 6 یا اس سے زیادہ لوگوں کے رہنے کی امید اور اندازہ لگایا گیا ہے اور اس حوالے سے کام جاری ہے جبکہ ڈیزائن اور دیگر معاملات کی منظوری بھی لی جا چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More