نئے انتخابات کروا کر دھاندلی کا داغ دھویا جائے، مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے مطالبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نئے انتخابات کروا کر دھاندلی کا داغ دھویا جائے، مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے مطالبہ

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے نئے انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ نئے انتخابات کروا کر دھاندلی کا داغ دھویا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ روز ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فضل الرحمان نے اپوزیشن مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دئیے، جس میں انھوں نے وزیراعظم سے نئے انتخابات کا مطالبہ دہرا دیا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام اور سیٹ اپ کو نہیں مانتے، نئے انتخابات کراکردھاندلی کا داغ دھویا جائے، ہم اپوزیشن الائنس کے مؤقف کے ساتھ ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.