Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

عالمی فوجداری عدالت کی ٹرمپ کی پابندیوں کی مذمت، ممبر ریاستوں سے متحد ہونے کی اپیل

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے امریکی پابندیوں کے خلاف تمام 125 ممبران ریاستوں کو متحد ہونے کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پابندیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت نے اپنی تمام 125 ممبر ریاستوں کو دنیا بھر سےانصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

عالمی فوجداری عدالت نے انصاف کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عملے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More