Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بانی جب حکم دیں گے اسمبلی تحلیل کرنے میں وقت نہیں لوں گا، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں گے اسمبلی تحلیل کرنے میں وقت نہیں لوں گا، بجٹ میں بانی کی ہدایات کے مطابق تبدیلیاں لائیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی […]

تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا کہ تہران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے۔ […]

امریکی جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کیلئے فری ہینڈ مل گیا ہے، ایرانی فوج

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر امریکی جارحیت نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے یہ بات اتوار کو شمالی مرکزی اور وسطی ایران میں […]

آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو شدید خطرناک قرار دے دیا

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو شدید خطرناک قرار دے دیا۔ رافیل گروسی کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات پر حملے سرحدوں سے باہر بھی تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ سربراہ آئی اے ای اے نے کہا کہ فوجی کشیدگی […]

امریکی صدر ٹرمپ کی تیل کی قیمتیں کم رکھنے کی اپیل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کی اپیل کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب تیل کی قیمتیں کم رکھیں، میں دیکھ رہا ہوں، اس طرح آپ سیدھے دشمن کے ہاتھوں کھلونا بن رہے ہیں، یہ مت کریں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ توانائی محکمے سے سختی […]

بانی کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

 لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنان اور صحافیوں کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دلائل کے بعد فیصلہ […]

امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا، ڈپٹی چیئرمین روسی سکیورٹی کونسل

ڈپٹی چیئرمین روسی سکیورٹی کونسل دمتری میدیدوف کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا، حملے سے ایران کے جوہری فیول سائیکل کو کچھ معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔ دمتری میدیدوف نے کہا کہ روسی سکیورٹی کونسل کے مطابق امریکی حملے کے بعد بھی ایران میں یورینیئم کی افزودگی […]

امید ہے امریکا کے ساتھ تنازع میں روس فعال کردار ادا کرے گا: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا کے ساتھ تنازع میں روس فعال کردار ادا کرے گا۔ پیوٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکی حملے کی مذمت میں روس کے موقف کو سراہتے ہیں۔   عباس عراقچی […]

اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہو چکا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کے لئے تار تار ہونے والی صیہونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا۔   انہوں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More