آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو شدید خطرناک قرار دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو شدید خطرناک قرار دے دیا

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو شدید خطرناک قرار دے دیا۔

رافیل گروسی کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات پر حملے سرحدوں سے باہر بھی تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

سربراہ آئی اے ای اے نے کہا کہ فوجی کشیدگی سے گریز اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت ہے، اگر سفارت کاری ناکام ہوتی ہے تو جو تباہی پھیلے گی اس کا تصور کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے مذاکرات ہی واحد پائیدار حل ہیں، ایران کا فوری دورہ کرنے کو تیار ہوں، اختلافات کے باوجود تعاون جاری رہنا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.