Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی۔ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ردعمل میں پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آبنائے ہرمز بند کرنےکی حتمی منظوری ایرانی سپریم […]

ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمت میں فی بیرل 3 سے 5 ڈالر تک اضافے کا امکان

مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تیل کی تجارت دوبارہ شروع ہوگی تو امریکا کے ایران پر حملے کے بعد تیل کی قیمت فی بیرل 3 سے 5 ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے، اور اس میں مزید اضافہ اس وقت تک نہیں ہوگا، جب تک ایران کوئی سخت جواب نہ […]

ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، دنیا کو ٹرمپ کی بات سننا ہوگی: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے پینٹا گون میں فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین  کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھر پور جواب دیں گے ،ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ […]

ایران: اسرائیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق

 ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی حالیہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئیں۔ ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق ایرانی کراٹے فیڈریشن نے کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہیلینا غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول […]

جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف کل یوم احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے امریکہ کی طرف سے ایران پرہونے والی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں کل (پیر کو) یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے […]

امریکی حملے کے بعد ایران کی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش، کئی زخمی

ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش کر دی جس سے کم از کم 90 افراد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی […]

خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا صاحبزادہ جاں بحق، پوتا زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیرمینگل کے صاحبزادے جاں بحق جب کہ پوتا زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان پولیس نے بتایا کہ خضدار کے پہاڑی علاقے اڑینجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیراعلیٰ نصیرمینگل کے بیٹے عطاء الرحمن مینگل کو قتل جبکہ پوتے کو زخمی […]

چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی […]

پاکستان کی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،  یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے۔ بیان کے مطابق خطے میں کشیدگی کے مزید […]

اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا اپنی جارحیت کا خود ذمہ دار ہوگا، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ایران پر حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف ایران بلکہ اپنے ووٹرز کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے استنبول میں او آئی سی اجلاس کے دوران خطاب میں کہا، ’’ٹرمپ جس […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More