خسرے کی وباءسے 4بچے جاں بحق ہوگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

خسرے کی وباءسے 4بچے جاں بحق ہوگئے

خضدار(یو این اے )بلوچستان کے علاقے خضدار میں خسرے کی وبا پھیلنے سے 4 بجے انتقال کر گئے جبکہ سینکڑوں متاثر ہو گئے محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی طورپر ٹیمیں خضدار روانہ ہو گئیں تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے آڑنجی میں موضع زانمبری میں خسرے کی وبا پھیل گئی جس کے باعث سینکڑوں بچے متاثر ہو گئے جبکہ وبا کا شکار ہو کر 4 بچے انتقال کر گئے اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے کم ہیں اس کے علاوہ بیشتر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہنگامی طورپر محکمہ صحت نے ٹیمیں خضدار کے علاقے آڑنجی روانہ کر دی گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.