ژوب، بلدیاتی اداروں کی بندش سے ژوب سمیت صوبے بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم

ژوب: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی اداروں کی بندش کے اثرات ژوب شہرسمیت صوبے کے تمام شہروں میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے شہری سہولیات متاثر ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صفائی کا نظام سب سے زیادہ متاثر نظر آ رہا ہے اسی طرح ژوب شہر کے مختلف محلوں گلیوں بازاروں اور عوامی مقامات پر کچرا جمع ہونے لگا ہے اور صفائی کا نظام متاثر ہونے کے باعث گندگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ژوب ایک اہم اور مصروف شہر ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ کاروبار خریداری اور دیگر ضروری کاموں کے لیے بازاروں اور مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں لیکن صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شہری ماحول متاثر ہو رہا ہے اور گندگی کے ساتھ بدبو نے بھی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے عوامی حلقوں کے مطابق شہر کی صفائی نکاسی آب اور دیگر بنیادی شہری سہولیات عوام کی ضرورت ہیں اور ان میں تعطل کا سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ جگہ جگہ جمع ہونے والا کچرا اور گندگی مختلف بیماریوں کے پھیلا کا خدشہ بھی بڑھا سکتی ہے اہل ژوب نے حکومت بلوچستان اور دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور بلدیاتی معاملات کو جلد از جلد حل کرکے صفائی سمیت تمام ضروری سہولیات بحال کی جائیں تاکہ ژوب کے عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامی اور بلدیاتی مسائل اپنی جگہ لیکن عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم نہیں ہونا چاہیے اور شہر کی صفائی کا سلسلہ کسی صورت بند نہیں ہونا چاہیے وندر کے عوام فوری عملی اقدامات کے منتظر ہیں تاکہ شہر میں صفائی کا نظام دوبارہ فعال ہو اور شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکےانہونے کہاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی مسائل کو فوری طورپر حل کرے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P