ژوب (این این آئی) ژوب سمیت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) نے یورپی یونین اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے مالی تعاون اور محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کے اشتراک سے مالداروں کے لیے منصوبے کا آغاز کردیا۔ یہ پراجیکٹ ژوب، لورالائی، پشین، خضدار، لسبیلہ اور جعفرآباد کے ایک سو بیس یونین کونسلوں میں جاری ہے، جس کا بنیادی مقصد نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو وقتی امداد فراہم کرنا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں ایک پائیدار، مضبوط اور خودکفیل دیہی معیشت کی بنیاد بھی رکھنا ہے۔ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر بی آر ایس پی قطب خان آفاقی کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کا ایک اہم مقصد لائیو اسٹاک ویلیو چین کو مضبوط بنانا یعنی مالداری کے معاشی قدر میں اضافہ کرنا بھی ہے۔ مالداروں کی عملی تربیت، ری اسٹاکنگ، اور معاشی خدمات تک رسائی منصوبے کے اہم اہداف ہیں۔” پراجکیٹ کا مقصد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی، مالداری پر منحصر دیہی معیشت کو مضبوط بنانا، ڈیری شعبے میں بہتری لانا، خواتین اور نوجوانوں کی شرکت میں اضافہ، مالیاتی سہولیات تک رسائی دینا اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ اور پائیدار مالداری نظام کا قیام شامل ہیں۔”اس پراجیکیٹ کے تحت بارہ سو لائیو اسٹاک گروپس اور ایک ہزار سے زائد پروڈیوسر گروپس تشکیل دیے جا رہے ہیں تاکہ مالداروں کو پیداوار، مارکیٹ تک رسائی اور بہتر قیمتوں کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ علاوہ ازین لائیو اسٹاک مارکیٹس یا مویشی منڈیاں بھی قائم کی جائیں گی، جبکہ چوبیس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو میچنگ گرانٹس دی جارہی ہیں۔ پراجیکٹ کے تحت دس ہزار مستحق خاندانوں کو مویشی فراہم کیے جارہے ہیں، جبکہ چھ ہزار پانچ سو افراد کو کمیونٹی لائیولی ہڈ فنڈ کے توسط سے مالی معاونت دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں تقریباً چھ سو ولیج آرگنائزیشنز اور پروڈیوسر گروپس بھی براہ راست اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ مختلف سلاٹر ہاو¿سز یا مذبح خانوں کی مرمت اور سہولیات کی فراہمی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔قطب خان آفاقی کے مطابق محکمہ جنگلات کے تعاون سے رینج لینڈ کی نشاندہی کی جارہی ہے، تاکہ شجرکاری کرکے مویشیوں کے لیے چراگاہوں کو بہتر بنایا جا سکے اور پائیدار مالداری کو فروغ دیا جا سکے۔
Trending
- وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
- صدر زرداری سے چین کے صوبے ہائنان کے گورنر کی ملاقات
- پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ، نئی قیمت کا اعلان آج کرنے کا فیصلہ
- حکومت بلوچستان نے سرکاری جامعات کو فنڈز جاری کر دیے
- خضدار، گٹکا، چھالیہ اور مضر صحت اجزاءپر فوری طور پر مکمل پابندی عائد
- تربت ‘ جشن بہاران کیچ فیسٹیول کے مقابلے اختتام پذیر
- نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، کچھی سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ
- ضلع گوادرکے محنت کش ماہی گیر آج بھی بنیادی حقوق ولیبر قوانین سے محروم
- اوتھل پولیس نے آٹھ ارب ریال کے قریب غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
- ژوب سمیت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع میں مالداروں کے لیے منصوبے کا آغاز کردیا گیا
You might also like