بارکھان اور رکنی میں مہنگائی کا جن بے قابو، دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار

بارکھان / رکنی : ضلع بارکھان اور رکنی میں مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب عوام کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود آمدنی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو چکی ہے، جبکہ بعض دکاندار سرکاری نرخ نامے کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانے داموں پر اشیا فروخت کر رہے ہیں۔ متاثرہ عوام اور مزدور طبقے نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P