صوبائی مشیر کھیل مینا بلوچ کا ممتاز باڈی بلڈر عبدالرزاق خلجی کو کامیابی پر خراج تحسین

 

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ مین فزیک چیمپئن شپ میں مسٹر ایشیائ کا اعزاز اپنے نام کرکے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے ممتاز باڈی بلڈر عبدالرزاق خلجی کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر صوبائی مشیر نے عبدالرزاق خلجی کو ان کی بین الاقوامی کامیابی کے اعتراف میں میڈل پہنایا اور سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن بھی پیش کیا اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل یاسر خان بازئی بھی موجود تھے مینا مجید بلوچ نے کہا کہ عبدالرزاق خلجی نے اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایسے باصلاحیت کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں اور ان کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بلوچستان کا ٹیلنٹ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی کے لیے پ±رعزم ہے اس موقع پر عبدالرزاق خلجی نے صوبائی حکومت، محکمہ کھیل اور صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سرپرستی اور حوصلہ افزائی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مزید محنت اور کامیابی کا باعث بنتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P