ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا کھیلوں کے فروغ پر زور، بلوچستان کو پاکستان میں فٹبال کا گڑھ قرار دیا
اسلام آباد / کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بیسٹ ویسٹرن پریمی¿ر ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فٹبال فائنل میچ کی لائیو اسکریننگ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام وزیرِاعظم یوتھ پروگرام برائے سیاحت و مہمان نوازی کے فوکل پرسن محمد رو¿ف راجہ نے بیسٹ ویسٹرن پریمی¿ر ہوٹل اسلام آباد کے اشتراک سے کیا۔تقریب میں محمد رو¿ف راجہ، جنرل منیجر بیسٹ ویسٹرن پریمی¿ر ہوٹل راشد رو¿ف بندی، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے وفد، سابق بین الاقوامی فٹبالر مبشر سنجرانی، فلسطین کے سفیر، مختلف ممالک کے سفارت کاروں، نوجوان رہنماو¿ں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چی¿رمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت کردار سازی، قومی یکجہتی، نظم و ضبط اور صحت مند معاشرے کے قیام میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی استعداد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید سہولیات، معیاری تربیت اور مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان میں فٹبال کا گڑھ ہے جہاں قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال کھلاڑی موجود ہیں۔ صوبے کے نوجوان محدود وسائل کے باوجود قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اگر بلوچستان میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، فٹبال اکیڈمیوں، تربیتی مراکز اور گراس روٹ مقابلوں پر خصوصی توجہ دی جائے تو یہ خطہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کا سب سے بڑا مرکز بن سکتا ہے۔ڈپٹی چی¿رمین سینیٹ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں، انہیں منفی رجحانات سے دور رکھتے ہیں اور قومی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے منتظمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل مختلف ممالک، ثقافتوں اور طبقات کے درمیان روابط اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا مو¿ثر ذریعہ ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمان نوجوانوں کو کھیل، تعلیم اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں ملک میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور قومی یکجہتی کو مزید مستحکم کریں گی۔
