اکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری (EO-3) کا کامیاب لانچ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ای او تھری سیٹلائٹ کا لانچ خلائی شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل ہے جس میں خود انحصاری اور تکنیکی مہارت کی طرف پاکستان کے سفر میں ایک نئی کامیابی ملی ہے، یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، فوڈ سکیورٹی اور ماحولیات کے تحفظ میں انقلاب لانے کیلیے امیجنگ ڈیٹا فراہم کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ای او تھری سیٹلائٹ متعدد شعبوں میں قومی ترجیحات کو سپورٹ کرنے کیلیے ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی سہولت کا کام کرے گا اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔