گوگل میپس کیساتھ کی جانیوالی وہ غلطی جو فون کی بیٹری کو جلد ختم کرنیکا باعث بنتی ہے

گوگل میپس کا استعمال دنیا بھر میں کروڑوں افراد کرتے ہیں۔

عام طور پر اس کا زیادہ استعمال اسمارٹ فونز میں راستے تلاش کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل میپس ان چند ایپس میں سے ایک ہے جو فون کی بیٹری کو زیادہ تیزی سے ختم کرتی ہیں۔

جی پی ایس، گرافکس رینڈرنگ اور نیوی گیشن کے دوران ایکٹیو اسکرین کے نتیجے میں یہ ایپ بہت تیزی سے بیٹری پاور کو چوستی ہے۔

مگر اس سے ہٹ کر بھی اگر آپ گوگل میپس زیادہ استعمال نہیں کرتے تو بھی یہ ایپ بیٹری پاور کو استعمال کرنے والی چند بڑی ایپس میں سے ایک ہوسکتی ہے اور ایسا ایک بہت عام غلطی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

وہ غلطی ہے گوگل میپس کے لیے لیے لوکیشن تک رسائی کو ہر وقت آن رکھنا۔

گوگل میپس کی جانب سے مسلسل آپ کی پوزیشن کو چیک کیا جاتا ہے چاہے ایپ بند ہی کیوں نہ ہو۔

اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایپ کے اندر بائی ڈیفالٹ لوکیشن پرمیشن Allow all the time پر سیٹ ہوتی ہے۔

اس کی وجہ سے جی پی ایس ڈیوائس کے اندر مسلسل ان ایبل رہتا ہے۔

اس سے ہٹ کر یہ ایپ رئیل ٹائم لوکیشن کو بھی دیگر سے شیئر کرتی ہے اور یہ فیچر ایونٹ ختم ہونے پر بھی مسلسل ایکٹیو رہتا ہے۔

آسان الفاظ میں گوگل میپس ایپ مسلسل بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہے جبکہ جی پی ایس، وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک سگنلز کو استعمال کرکے آپ کی پوزیشن کو فکس کرتی ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ گوگل میپس کو بیٹری ختم ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے فون سیٹنگز میں ایپس اور پھر گوگل میپس میں جاکر پرمیشنز کا انتخاب کریں۔

پرمیشنز کے اندر لوکیشن پر کلک کرکے Allow all the time کے آپشن کی جگہ Allow only while using the app کو ان ایبل کر دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P