رکنی، چوری کی کوشش ناکام، چوکیدار کی بہادری نے ملزمان کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رکنی، چوری کی کوشش ناکام، چوکیدار کی بہادری نے ملزمان کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا

رکنی(یو این اے)رکنی شہر میں چوکیدار کی بروقت کارروائی اور دلیری کی وجہ سے چوری کی ایک بڑی واردات ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم چور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کی نیت سے شہر میں داخل ہوئے، لیکن وہاں تعینات چوکیدار عبدالرزاق نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا۔ اس دوران ملزمان اور چوکیدار کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں ملزمان گھبرا کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان روپوش ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مقامی شہریوں نے چوکیدار عبدالرزاق کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوامی مال کے تحفظ کو شدید سراہا ہے اور اسے علاقے کے لیے ایک مثالی اقدام قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.