کوئٹہ (آن لائن ) کوئٹہ میں ڈیجیٹل فراڈ کے ذریعے شہری کو لاکھوں روپے کی رقم سے محروم کر دیا گیا ، شہری نے بنکنگ محتسب کو درخواست دیدی ، وزارت داخلہ بلوچستان نے بھی واقے کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شہری کو ڈیجیٹل فراڈ کا شکار بنا اسے چالیس لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا ۔ متاثرہ شہری نصیر دوتانی نے بتایا کہ کچھ روز پہلے انہوں نے گاڑی خریدی تھی،جس کی تمام رقم دے دی تھی صرف پندرہ ہزار روپے باقی تھے جسے لینے وہ لینے علمدار روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹیم ایم میں گیا تو کیش نکالنے پر پتہ چلا کہ اکاﺅنٹ میں صرف 5 ہزار روپے پڑے ہوئے تھے ۔جس کے بعد انہوں نے رقم کی برآمدگی کے لئے بینکنگ محتسب اور متعلقہ بینک کے ہیڈ آفس کو تحریری درخواست دے دی ۔وزارت داخلہ بلوچستان نے شہری سے ڈیجیٹل فراڈ کا نوٹس لے لیا ، معاون داخلہ بابر یوسفزئی کہتے ہیں کہ فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا ۔بینکنگ محتسب کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اورمتاثرہ شہری کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔
Trending
- آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
- بلوچستان میں 23 ہڑتالی ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس
- لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل
- لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
- بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟
- وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں: ندیم افضل چن
- فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، تین افتتاحی تقریبات کی پہلی تقریب آج میکسیکو میں ہوگی
- پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی
- قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
You might also like