صحبت پور (آن لائن ) ایس پی صحبت پور عبدالحمید PSP اور ایف سی سوئی رائفلز کے کرنل محسن خان نے پولیس تھانہ ڈھاڈر، ضلع بولان پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے بہادر سپوت، شہید صوبہ خان باجکانی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاں، تھانہ شہید شیر حسین ہزارہ، ضلع صحبت پور میں ادا کی گئی، جس میں پولیس، ایف سی، ضلع پولیس صحبت پور اور بلوچستان کانسٹیبلری کے افسران و اہلکاران، عمائدینِ علاقہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی گئی جبکہ فضا شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے نعروں سے گونج اٹھی۔ایس پی صحبت پور عبدالحمید PSP نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس پی صحبت پور عبدالحمید پی ایس پی کا کہنا تھا کہ:پولیس تھانہ ڈھاڈر پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ شہید صوبہ خان بجکانی نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بلوچستان پولیس پرعزم ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔آخر میں شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
You might also like