اوتھل(نامہ نگار) ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انچارج سی آئی اے پولیس لسبیلہ جان محمد جاموٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دوران اسنیپ چیکنگ لنک روڈ ریک گوٹھ بیلہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے تھانہ مٹیاری کو ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 78/2019 میں مطلوب اشتہاری ملزم ارباب شر ولد چاکر، قوم شر، سکنہ مٹیاری (حال مانگیہ گوٹھ بیلہ) کو گرفتار کیا گیا۔سی آئی اے پولیس لسبیلہ نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد گرفتار ملزم کو تھانہ بیلہ پولیس کے حوالے کردیا ہے، جبکہ اس کی گرفتاری سے متعلق تھانہ مٹیاری سندھ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ مزید قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملزم کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
Prev Post
You might also like