خضدار (بیورورپورٹ)خضدار شہر میں مچھروں کی غیر معمولی بہتات نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہےعوامی و سیاسی حلقوں نے ذمہ دارحکام اور محکمہ صحت سے شہر بھر میں فوری اسپرے مہم شروع کرنے کا پرزور مطالبہ کیاہےمچھروں کے کاٹنے سے ملیریا اور ٹائیفائیڈ کے کیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں ہسپتالوں میں ملیریاکےمریضوں کی تعداد میں واضح اضافہ رپورٹ ہورہا ہےلوگوں کے مطابق بارشوں کی کمی کے باعث کھڑے پانی اور گندگی میں مچھروں کی افزائش نسل میں تیزی آئی ہےشہری رات مچھروں کی وجہ سے شدید پریشانی اور ذہینی اذیت کا شکار ہیں۔ بچے خواتین اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب رات بھر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ واپڈا حکام کی مہربانیوں کی وجہ سے لوگوں کو مچھروں کی بہتات پردھکیل دی ہےخضدار کے عوامی و سیاسی نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہےانہوں نے سیکرٹری صحت بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ سروسز بلوچستان،کمشنر قلات ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر خضدار اور محکمہ صحت کے دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہےخضدار شہر اور گردونواح میں ہنگامی بنیادوں پر اینٹی ملیریا اسپرے مہم شروع کی جائے اورہسپتالوں میں ملیریا و ٹائیفائیڈ کے ٹیسٹ اور ادویات کا مفت انتظام کیا جائےعوام میں مچھروں سے بچاو¿ کے لیے آگاہی مہم چلائی جائےشہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ وبائی صورت اختیار کر سکتی ہے۔ حکام کو چاہیے کہ عوام کو اس عذاب سے نجات دلانے کے لیے بلاتاخیر عملی اقدامات کریں
Trending
- این ڈی ایم اے کا حالیہ موسم گرما گزشتہ سال سے زیادہ شدید ہونے کا انتباہ
- فٹبال ورلڈ کپ کے نئے گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
- دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، ایرانی صدر
- مزید 4077 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور
- مہلک ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ اسپین کے جزیرے ٹینیریف پہنچ گیا
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
You might also like