اوتھل(این این آئی) کراچی کے تھانہ سکھن کے علاقے سے چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار اوتھل کے علاقے وایارو سے سی آئی اے لسبیلہ نے برآمد، دو کار لفٹر گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے پولیس لسبیلہ جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مین آر سی ڈی روڈ وایارو چیک پوسٹ اوتھل کے مقام پر دوران سنیپ چیکنگ کراچی کی جانب سے کوئٹہ جانے والی ٹو۔ڈی کرولا کار رجسٹریشن نمبر AER-518 کو مشکوک جان کر روکا۔ دریافت پر کار ڈرائیور نے اپنا نام علی رحمٰن ولد ولی رحمٰن قوم خٹک سکنہ کراچی جبکہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص نے اپنا نام وسیم شہزاد ولد عبدالحکیم قوم راجپوت سکنہ کراچی بتلایا۔ گاڑی کی معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ کراچی کے تھانہ سکھن کے علاقے سے چوری ہوئی ہے۔ ملزمان نے چوری شدہ کار گاڑی قبضہ خود میں رکھ کر جرم زیر دفعہ 411-34 ت پ کا ارتکاب کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 32/2026 درج کرکے اوتھل پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔