تربت(بی این سی )ضلع کیچ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود تعلیمی نظام بدانتظامی کا شکار دکھائی دے رہا ہے، جہاں بیشتر سرکاری اسکولوں میں تاحال درسی کتب کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی جبکہ تحصیل دشت کے کئی اسکول بدستور بند پڑے ہیں۔ اس صورتحال نے طلبہ، والدین اور عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دشت کے کئی علاقوں دشت، وشدی بل اور گردونواح میں متعدد اسکول ابھی تک فعال نہیں ہو سکے ہیں، جس کے باعث طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ کئی اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جبکہ بعض تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز کو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود بیشتر اسکولوں میں درسی کتابیں فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث طلبہ مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ والدین نے کہا کہ کتابوں کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کی پڑھائی کا تسلسل ٹوٹ رہا ہے، جو ایک سنگین تعلیمی بحران کی نشاندہی کرتا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اسکولوں کے دورے نہیں کرتے اور نہ ہی زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بعض حلقوں نے اساتذہ کی تعیناتی اور حاضری کے نظام میں مبینہ لین دین (کرپشن) کی نشاندہی بھی کی، جس کی وجہ سے تعلیمی معیار مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔عوامی حلقوں اور شہریوں نے حکومت بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، بند اسکولوں کو فعال کیا جائے، اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور تمام اسکولوں میں درسی کتب کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ ضلع کیچ میں تعلیمی سہولیات پہلے ہی محدود ہیں، ایسے میں بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی نے مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like