Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

خضدار میں غیر معیاری اشیاءکی فروخت عوام کیلئے درد سر

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار میں فوڈ اتھارٹی اب صرف نام کی حد تک رہ گئی ہے، عملی طور پر اس کا کوئی کام نظر نہیں آرہاہے شہر بھر میں کھلے عام ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ گھی، دال اور چاول فروخت ہو رہے ہیں جبکہ غیر معیاری چائے پتی بھی فروخت کیاجارہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں خضدار میں ملاوٹ خوردنوش ایشیائ پیک ہو کر بازارمیں پہنچ رہی ہے۔ ہوٹلوں میں ناقص اور غیر صحت بخش کھانے معمول بن چکی ہیں، اور دودھ میں ملاوٹ تو جیسے ایک عام بات ہو گئی ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ جن اداروں پر عوام کی صحت کی ذمہ داری دی ہے، وہی مبینہ طورپر کمیشن خوری میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہارعوامی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا فوڈ اتھارٹی کے اہلکار اپنی ذمہ داری نبھانے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کا خمیازہ عام شہری اپنی صحت خراب کرکے بھگت رہے ہیں۔اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو یہ صرف بدانتظامی نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھلا ظلم تصورہوگا۔انہوں نے کہا ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری طور پر سخت کاروائیاں کی جائیں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرکے انہیں ملوث ہونے پر قرارواقعی سزادیں اور فوعی طورپر فوڈ اتھارٹی کوفعال بنایا جائے تاکہ خضدار کے عوام کو صاف ستھرا اور معیاری خوردنوش ایشیائ میسر آسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More