Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کانفرنس کے موقع پر عہدیداروں سے سائیڈ لائنز میں ملاقاتیں کیں جس دوران انہوں نے جنوبی ایشیا میں مشترکہ ترقی اور جدت کے لیے علاقائی اداروں کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

 

اسحاق ڈار نے ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کانفرنس کے موقع پر سافا عہدیداران سے سائیڈ لائن ملاقات کیں۔ اس موقع پر صدر سافا ہمایوں کبیر سمیت دیگر جنوبی ایشیائی تنظیموں کے نمائندوں موجود تھے اسحاق ڈار نے علاقائی رابطوں کو بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کا اعادہ بھی کیا۔ کہا علاقائی امن اور خوشحال خطے کی تعمیر پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔۔ پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ جنوبی ایشیا میں معاشی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More