ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ناروے شاہی محل نے بادشاہ کے انتقال کی تصدیق کردی، بادشاہ ہیرالڈ نے اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں آج صبح چھ بج کر پینتیس منٹ پر آخری سانسیں لیں۔

شاہی محل کے مطابق بادشاہ ہیرالڈ کو 17 اگست کو خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 

بادشاہ ہیرالڈ 1991 میں تخت نشین ہوئے تھے، بادشاہ ہیرالڈ کے بعد ان کے 53 سالہ بیٹے ہاکون ناروے کے نئے بادشاہ بنیں گے، ناروے کے شاہی خاندان کو ہاؤس آف گلوکسبرگ کہا جاتا ہے، یہ خاندان ناروے کا آئینی سربراہی ادارہ ہے، ناروے کا شاہی خاندان اپنی سادگی، عوامی انداز اور قومی اتحاد کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول رہا ہے۔

 

 

 

شاہی خاندان کے نئے بادشاہ ہاکون اپنے والد ہیرالڈ پنجم کے اکلوتے بیٹے ہیں، ملکہ سونیا ہیرالڈ پنجم کی بیوہ اور ملک کی سابقہ ملکہ ہیں، ان کی 1968 میں ایک عام شہری ہوتے ہوئے شاہی خاندان میں شادی ہوئی تھی، ولی عہدہ میٹ مارٹ شاہ ہاکون کی اہلیہ ہیں جو پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا ہیں، شہزادی انگبرگ الیگزینڈرا شاہ ہاکون اور میٹ مارٹ کی بڑی بیٹی ہیں جو اب تخت کی اگلی ولی عہدہ بن چکی ہیں۔

 

شہزادہ سویرے میگنس شاہ ہاکون کے چھوٹے بیٹے ہیں جبکہ شہزادی مارتھا لوسیا ہیرالڈ پنجم کی بیٹی ہیں جنہوں نے ایک امریکی روحانی پیشوا ڈورک ویریٹ سے شادی کی تھی۔

 

ناروے کا شاہی خاندان حالیہ مہینوں میں کچھ بڑے سکینڈلز اور مسائل کی وجہ سے شدید عوامی دباؤ کا شکار رہا ہے، جس کی وجہ سے بادشاہت کی عوامی حمایت 72 فیصد سے گر کر 54 فیصد تک آ گئی ہے۔

 

 

 

ولی عہدہ میٹ مارٹ کو بدنام زمانہ امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ ماضی میں قریبی خط و کتابت اور دوستی پر عوامی سطح پر شدید تنقید اور معذرت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ولی عہدہ میٹ مارٹ کے سابقہ تعلق سے بیٹے 29 سالہ ماریوس بورگ کو ریپ اور تشدد سمیت متعدد سنگین جرائم کے الزامات کے تحت رواں سال جون میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P