ایرانی حملوں کے باعث خطے میں امریکی اڈے ناقابل رہائش بن گئے، فوجی ہوٹلوں میں منتقل ہونے پر مجبور: امریکی اخبار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایرانی حملوں کے باعث خطے میں امریکی اڈے ناقابل رہائش بن گئے، فوجی ہوٹلوں میں منتقل ہونے پر مجبور: امریکی اخبار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں مشرقِ وسطیٰ بھر میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو مختلف ممالک میں ہوٹلوں اور دفتری عمارتوں میں منتقل ہونا پڑا۔

 

اخبار کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد زمینی فوج کا بڑا حصہ عملاً دور سے کارروائیاں کر رہا ہے، جبکہ صرف لڑاکا طیاروں کے پائلٹس اور طیاروں کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ ہی فوجی اڈوں پر موجود ہے۔

 

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منتشر امریکی فوجیوں کے نئے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

 

رپورٹ کے مطابق فوجیوں کو عارضی مقامات پر منتقل کیے جانے سے ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی تیاریوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

 

مزید یہ کہ خطے میں موجود امریکی فوج کے زیر استعمال 13 میں سے زیادہ تر اڈے اب رہائش کے قابل نہیں رہے، جبکہ ایران کے پڑوسی ملک کویت میں واقع اڈوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ پورٹ شویبہ میں ایرانی حملے کے دوران امریکی فوج کا ایک آپریشنل مرکز تباہ ہوا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔

 

اس کے علاوہ ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے کویت کے علی السالم ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، جہاں طیاروں کو نقصان پہنچا اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ کیمپ بیورنگ میں مرمت اور ایندھن کی تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.