Daily Archives

February 26, 2024

صدر مملکت سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے الوداعی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق صدر اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ایوان بالا کو احسن طریقے سے چلانے کے اقدامات کو سراہا۔ […]

نگراں وزیراعظم نے تمام سرکاری کام روک دیے، سمریاں منظوری کے بغیر واپس

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام کاموں کو روکتے ہوئے منظوری کے لیے اپنی پاس آنے والی سمریاں واپس بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے اور حکومتی سازی کے مراحل تقریبا مکمل ہونے کے بعد اب تمام سرکاری امور روک دیے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا […]

برطانیہ میں زمینی گڑھے سے 1700 سال پرانا صحیح سالم انڈہ دریافت

حال ہی میں ماہرین آثار قدیمہ نے برطانیہ میں 1700 سال پرانا مکمل طور پر سالِم انڈا دریافت کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خطے بکنگھم شائر میں ماہرینِ آثار قدیمہ نے ایسی دریافت کی ہے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایک محفوظ شدہ حالت میں سالمِ انڈہ جو کم از کم 1,700 سال پرانا […]

رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کرنیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی

رشتے کروانے کے بہانےڈیٹا جمع کرنے والی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انفارمیشن سکیورٹی بورڈ نے سوشل میڈیا ایپ’’ رشتہ‘‘ اور ویب سائٹ ’’شادی، او آر جی ، پی کے‘‘ کو بین کر دیا۔ این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے جاری […]

نظامِ شمسی میں 3 نئے چاند دریافت

سائنسدانوں نے نظام شمسی میں تین نئے چاند دریافت کیے ہیں جن میں نیپچون کے گرد دو اور یورینس کا سب سے چھوٹا چاند شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ ایس شیپرڈ نے چلی میں لاس کیمپناس آبزرویٹری میں نصب میگیلن دوربینوں کی مدد […]

رٹائرمنٹ عمر 62 سال کی تجویزپراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رضا مند

پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے رٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رضا مندی دے دی۔ وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی جس میں پنشن کا شمار سروس کے آخری […]

’حرمین میں ’لبیک اللہم لبیک ‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں‘

حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین  کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں ’لبیک اللہم لبیک‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں۔ الاخباریہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یوم تاسیس محض تاریخ اور ہندسے نہیں بلکہ ایک عظیم یادگار ہے جس […]

رفح پر اسرائیلی حملے کے تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے رفح پر اسرائیل کی طرف سے حملے کے تباہ کن نتائج سے خبردار کیا ہے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقد انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے عالمی […]

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: فلسطینی وزیر اعظم حکومت سمیت مستعفی

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ اور ان کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں صدر محمود عباس کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کرتا ہوں، محمد اشتیہ نے بتایا […]

صائم اور بابر نے رضوان اور روسو کی شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا

صائم ایوب اور بابر اعظم نے رضوان اور روسو کی شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ صائم ایوب اور بابراعظم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا، انھوں نے یہ اعزاز پشاورزلمی کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، دونوں کے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P