حال ہی میں ماہرین آثار قدیمہ نے برطانیہ میں 1700 سال پرانا مکمل طور پر سالِم انڈا دریافت کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خطے بکنگھم شائر میں ماہرینِ آثار قدیمہ نے ایسی دریافت کی ہے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایک محفوظ شدہ حالت میں سالمِ انڈہ جو کم از کم 1,700 سال پرانا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ انڈا دنیا کا سب سے قدیم غیر ارادی طور پر محفوظ کیا گیا انڈا ہے۔ محققین اس وقت مزید حیران رہ گئے جب انہوں نے یہ بھی پایا کہ انڈہ اب بھی اپنے اصل مائع (liquid) سے بھرا ہوا ہے۔