Daily Archives

November 23, 2023

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جمعہ سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس میں اٹھارہ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز چار مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے جن میں نیشنل بینک اسٹیڈیم، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے […]

ذاتی مقاصد کے لیے مایوسی پیدا کرنے والوں کو عوامی حمایت سے شکست دی جائے گی، پاک فوج

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ذاتی مقاصد کیلیے ملک میں مایوسی پھیلانے والوں کو عوامی حمایت سے شکست دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی […]

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، بھارتی بورڈ نے فیصلہ روہت شرما اور کوہلی پر چھوڑ دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں شکست کے بعد اب بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 پاکستان جیت جائے گا، مائیکل وان

انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکل وان نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستانی ٹیم جیت […]

برطانیہ 110 برس میں قدرتی آفات کے ہاتھوں دیوالیہ ہوجائے گا، تحقیق

 ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ 110 برس کے اندر قدرتی آفات کے ہاتھوں دیوالیہ ہوجائے گا۔ ماحولیاتی نگرانی اور ڈیٹا منیجمنٹ  کمپنی کِسٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان آفات کے سبب ہونے والے مالی نقصانات کی سالانہ نمو 11.2 فی صد کے قریب ہے۔ جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تغیر […]

پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو بغیر کسی جھنجھٹ کے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب تمام صارفین کے لیے نیا آپشن متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن […]

سابق ویسٹ انڈین بیٹر مارلن سیمیولز پر 6 سال کی پابندی عائد

ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلن سیمیولز پر 6 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مارلن سیمیولز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔ مارلن سیمیولز پر ستمبر 2021ء میں 4 چارجز عائد کیے گئے تھے۔ رواں برس اگست […]

متحدہ عرب امارات: 2024 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کیلئے عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق عید […]

امریکا: نیاگرا فالز کے قریب کار دھماکے میں 2 افراد ہلاک، سرحد بند

نیاگرا آبشار کے قریب رینبو برج پر ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا اور کینیڈا کے درمیان سرحدی گزرگاہیں بند کردی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2 لوگ دھماکے میں جاں بحق ہوگئے، متاثرین کی شناخت واضح نہیں، حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا مگر […]

یاماہا وائے بی 125 ڈی ایکس 17 ہزار روپے مہنگا

یاماہا کمپنی نے ایک بار پھر ایک ماڈل کی بائیک کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یاماہا کمپنی نے اور ایک ماڈل کی قیمت میں 17000 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔ یاماہا کمپنی کی جانب سے وائے بی 125 ڈی ایکس ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے کردی۔ واضح رہے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P